صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن — فائل فوٹو

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، یلو لائن بی آر ٹی بھی وقت سے پہلے مکمل کریں گے، کام دن رات جاری ہے، بس ڈیپوز کے کام بھی چل رہے ہیں، اس سال شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں۔

کراچی کی شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک تاجر برادری چلا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، ٹیکسی کی قسط بالکل کم ہو گی، سندھ بھر میں بے تحاشہ سڑکیں بن رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے متعلق ترجمان کا معاملہ وزیرِ اعلیٰ کے پاس آتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے ملک میں شعبۂ صحت میں لیڈ کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈی سالیشن پلانٹ پیپلز پارٹی کا دیرینہ خواب ہے تاکہ سمندر کا پانی میٹھا کر کے لوگوں کو پہنچایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا تھا، عمران خان کے خلاف غلط مقدمات نہیں ہیں۔

نوجوانوں کو ای ٹیکسی کا مالک بنائیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے گھڑی لی پھر بیچی اور پھر کہتے ہیں سڑک بنائی، یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کون نہیں جانتا 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے پیچھے عمران خان نہیں تھے۔

صوبائی وزیر نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے اندر سے پیٹرول بموں سے حملے کس نے کیے؟ کیا پیٹرول بم کے حملے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج نہیں ہونا چاہیے؟ 

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کی حامی ہے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ توشہ خانے میں جو کیا اس سے بچ جائیں، مذاکرات پارٹی ٹو پارٹی ہونے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صوبائی وزیر شرجیل ا نہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے میمن نے کہا پی ٹی آئی سندھ کے رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

کابینہ نے مزید ای وی بسوں کےحصول کی منظوری دیدی ہے‘شرجیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی: شرجیل میمن
  • سندھ حکومت ہڑتالی اساتذہ سے رابطہ کرے، فاروق فرحان
  • کابینہ نے مزید ای وی بسوں کےحصول کی منظوری دیدی ہے‘شرجیل
  • لوگوں کو بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
  • ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے: شرجیل انعام میمن
  • کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کا اقتدار
  • سندھ حکومت کا بیکار گاڑیاں نیلام کرکے افسران کو الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
  • حکومت سندھ کے نئے تعینات ترجمانوں کا اہم اجلاس، عوامی تحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال