عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے علاوہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات ہیں۔
پاکستان میں اس اضافے کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، اور اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے۔ یہ تجویز وزیراعظم اور فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گی۔
اس حوالے سے سمری کی منظوری کے بعد نئے نرخ 16 جنوری سے لاگو ہوں گے۔
فی الحال ملک میں پیٹرول کی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں مصنوعات کی
پڑھیں:
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور بنوں میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔