اسلام آباد:

بھارت میں منعقد ہونے والے ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین پلیٸرز نے حصہ لیا جس میں سے 22پلیٸرز کو تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جاٸے گا۔

ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 7مارچ سے 12مارچ تک بھارتی شہر پٹنا میں کھیلا جاٸے گا۔

ایونٹ میں بھارت، چین، پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، نیپال، ایران، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پولینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے، جو درآمد کئے جانے والے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں انتہائی سستا ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سائیٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے. اکیس سے بائیس دن میں کوالٹی کنٹرول کا عملہ چار قسم کی ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کرتا ہے۔و ینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کا کہنا تھا کہ و ینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائننگ اور 80 فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں ہی کی گئی ہے. انہوں نے کہاکہ یہ فروری میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔اس کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو درآمدی و ینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے. انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے. جس کا کلینیکل ٹرائل بھی ہوچکا ہے۔پاکستانی وینٹی لیٹر کو بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ نکل آیا
  • نوجوان روزگار نہ ملنے پر ’’بھیانک سفر‘‘ کا فیصلہ کرتے ہیں، ریاست مواقع فراہم کرے: فضل الرحمن
  • نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں، فضل الرحمن
  • پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا
  • عمران خان اور اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا
  • پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا
  • بھارت: مقامی سطح پر تیار ہونے والے دو جنگی جہاز اور آب دوز بحری بیڑے میں شامل
  • چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے بھارتی بلے باز کی بورڈ کو بڑی پیشکش