پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے ڈرافٹ کی پروقار تقریب لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی۔ اس یادگار ایونٹ میں فرنچائزز کے مالکان، ٹیم مینجمنٹ، اور مہمانِ خصوصی اولمپئن ارشد ندیم سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔

ٹیموں کے پلاٹینم کیٹیگری میں اہم انتخاب:

لاہور قلندرز: ڈیرل مچل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کا انتخاب کیا، جبکہ وائلڈ کارڈ کے تحت عباس آفریدی کو شامل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام کوہلر کیڈ مور، فن ایلن، اور مارک چیپمین جیسے شاندار کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی: رائٹ ٹو میچ کے تحت ٹام کوہلر کیڈ مور کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا۔ ملتان سلطانز: مائیکل بریسویل کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ: میتھیو شارٹ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

تقریب میں ہر فرنچائز نے سوچ سمجھ کر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، جس سے پی ایس ایل 10 کے میچز کی دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اب بےصبری سے میدان میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شاندار کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا انتخاب

پڑھیں:

فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟

اماراتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں قومی کرکٹر فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ان کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرزنے مخالف ٹیم ایم آئی امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شاندار بیٹنگ پر فخر زمان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں اور صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ فخر زمان کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے فخر زمان کو ڈراپ کردیا تھا اور ان کا نام ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی کہ فخر زمان فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

لیکن شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراپ کرنے کی وجہ فٹنس نہیں بلکہ بابر اعظم کے حق میں دیا گیا بیان ہے جو انہوں نے 13 اکتوبر 2024 کو دیا تھا جس میں انہوں نے پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابراعظم کو کیوں دیا گیا۔ اس کے بعد فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

It’s concerning to hear suggestions about dropping Babar Azam. India didn’t bench Virat Kohli during his rough stretch between 2020 and 2023, when he averaged 19.33, 28.21, and 26.50, respectively. If we are considering sidelining our premier batsman, arguably the best Pakistan…

— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) October 13, 2024

بعد ازاں فخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران خود بھی کہا تھا کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا۔

اب فخر زمان کی شاندار کارکردگی دیکھ کر شائقین بھی ان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ فارم میں ہیں اور بالکل فٹ ہیں جو اتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عبد اللہ نامی ایکس صارف نے فخر زمان کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ فخر زمان نے دبئی کی مشکل پچ پر 52 گیندوں پر 67 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی کے قریب پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں بالکل فٹ ہوں‘، فخر زمان نے عاقب جاوید کے دعوے کو مسترد کردیا

صارف نے فخر زمان کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کس طرح آپ مشکل پچ پر کھلیتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اپنی واپسی کے لیے بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

67 runs on 52 balls while chasing 160 runs on a really tough pitch in Dubai. Rescued his team from 71-3 and killed the chase. This is how you anchor on a tough track.
Fakhar Zaman is shaping up nicely for his return.pic.twitter.com/cfXcZvGQox

— Abdullah (@abdullahhammad4) January 16, 2025

وسیم خان لکھتے ہیں کہ فخر زمان کی جانب سے بہت ہی شاندار اننگز کھیلی گئی ہیں۔

اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرنا آسان تھا، لیکن اسپنرز کے خلاف انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ اس لیے انہوں نے کھیل کو آخر تک لے جانے کی کوشش کی۔

جمعرات کے روز انٹرنیشنل لیگ کے اہم میچ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کی ٹیمیں دبئی میں مدقابل تھیں جہاں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی سمیٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

 ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فخر زمان

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار بولنگ
  • پاکستانی اداکار فاران طاہر کی ہالی ووڈ میں شاندار واپسی: ‘ویژن کویسٹ’ میں دوبارہ نظر آئیں گے
  • انتخاب کے وقت اروند کیجریوال کو مسلمان یاد آ رہے ہیں، عمران مسعود
  • فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
  • فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟
  • چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور ختم،پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا طالبہ
  • مصر؛ نوجوان کی اپنی تینوں محبوباؤں سے ایک ساتھ شادی کی انوکھی تقریب
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کر دیا
  • پی ایس ایل ڈرافٹ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی اہمیت کا احساس