عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔عدالت نے وزارت خارجہ حکام کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔

وزارت خارجہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکا نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے۔عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 20 دسمبر کو وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے حکم دیا تھا۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری خارجہ چین ہیں اس لیے تفصیلات جمع نہیں کرواسکے وقت دیا جائے، عدالت نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔ بعدازاں عدالت نے عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار

دہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کی  واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سفیان دہرے قتل کے مقدمے میں گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔  رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔  

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار

گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےبیرون  ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • شیخ رشید کا اہم بیان : مذاکرات جاری ہیں مگر تفصیلات سیاسی جماعتیں ہی بتا سکتی ہیں
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
  • فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
  • فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
  • مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری