صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی۔سونا 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
گزشتہ کچھ روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 3218 ڈالر فی اونس ہے۔