ماضی کی مقبول فلم ’مولا جٹ‘ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لالی ووڈ کی مشہور زمانہ شاہکار فلم ’مولا جٹ‘ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔
قریبی زرائع کے مطابق سرور بھٹی کو الصبح دل کا دورہ پڑا جو جان جان لیوا ثابت ہوا۔ رات سانس لینے کی دشواری کی شکایت پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشاء داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم سرور بھٹی کا جنازہ ان کی رہائشگاہ 270 پاک بلاک اقبال ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا۔
شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے سرور بھٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سرور بھٹی کی فلم مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی جس بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اب اس کا سیکوئل ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ بھی بنایا جاچکا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولا جٹ
پڑھیں:
کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کے والد جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا