بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ  اور برطانوی وزیر خزانہ ریچل  ریوز نے 11 ویں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی  جس کے 69  نتائج  برآمد ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈائیلاگ میں  فریقین نے ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی اور  قواعد  کی بنیاد پر قائم کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے  اور “ڈکپلنگ” کی مخالفت  کا اظہار کیا۔ فریقین نے صنعت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر متعدد اتفاق رائے  طے کیے اوراس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صنعتی تعاون  کے لئے  جلد از جلد چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی اور  سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ کمیٹی کے ڈائیلاگ کا  انعقاد  کیا جائے اور  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے  تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ فریقین نے مالیاتی پالیسی اور مالیاتی نگرانی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا اور مالیاتی منڈیوں کے دو طرفہ کھلے پن اور باہمی رابطے پر متعدد ٹھوس  نتائج حاصل کیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جاپان اور برطانیہ جدید ترین لڑاکا طیارے کے منصوبے پر متفق

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  • چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
  • جاپان اور برطانیہ جدید ترین لڑاکا طیارے کے منصوبے پر متفق
  • چین کیلئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
  • چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر
  • چینی صدر کی جا نب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان
  • اقتصادی اصلاحات سے رواں ماہ مہنگائی 3فیصد تک آگئی ہے، وزیر خزانہ
  • چین کے لئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
  • چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ