گرینڈ ہیلتھ الائنس کا سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج اپنے ہی رہنماوں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف ہو رہا ہے۔ ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جاری رکھی جائیں گی۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔دوسری جانب محکمہ صحت نے ہڑتالی اور غیرحاضر عملے کے خلاف انضباطی کارروائی کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرینڈ ہیلتھ الائنس
پڑھیں:
کنگنا کی فلم ‘ایمرجنسی’ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا
ویب ڈیسک _ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز میں بس چند ہی روز باقی ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں فلم کی ریلیز کو پابندی کا سامنا ہے۔
فلم ‘ایمرجنسی’ سن 1975 میں بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی کے سیاسی دور کے گرد گھومتی ہے۔
بھارتی اخبار ‘انڈیا ٹوڈے’ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے حالیہ تعلقات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایمرجنسی کی ریلیز کو پابندی کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم پر پابندی اس کے مواد کی وجہ سے نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ سیاسی منظرنامے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ‘ایمرجنسی’ میں 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کی حکومت کے کردار اور شیخ مجیب الرحمٰن کے لیے حمایت کو دکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فلم میں شیخ مجیب الرحٰمن کے قتل کا واقعہ بھی دکھایا گیا ہے۔
اس سے قبل ‘ایمرجنسی’ کی وجہ سے ہی کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔
فلم کا آفیشل ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے اس پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔ سکھ برادری کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ فلم میں ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
یاد رہے ‘ایمرجنسی’ 17 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں کنگنا رناوت نے بھارت کی سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں۔
اداکارہ کنگنا کا تعلق بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے اور وہ جون 2024 میں لوک سبھا کی رکن بنی تھیں۔