بیجنگ:  چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک پریس کانفرنس میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے متعلقہ اہلکار کے مطابق، 2024 میں سامان میں چین کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے. یہ حجم کی  ایک ریکارڈ سطح ہے۔ غیر ملکی تجارت  نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار  میں ترقی حاصل کی .

 برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا  پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  کے  25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا   ، جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے  ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال 26 ستمبر   کو  سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے توسیعی پالیسیوں کا ایک سللسہ جاری کیا تھا جس سے چوتھی سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت  کو مضبوط  فروغ ملا اور یہ بڑھ کر  11.51 ٹریلین یوآن کی   سہ ماہی ریکارڈ بلندی تک پہنچی ۔ خاص طور پر دسمبر میں درآمدات اور برآمدات کے حجم  نے پہلی بار 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا  اور شرح نمو  6.8 فیصد تک پہنچی ۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تنخواہ دار طبقہ کا ٹیکس میں 39.3 فیصد اضافہ، ملک میں اقتصادی ترقی کی نئی امید

اسلام آباد:پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ نے 24-2023 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کر کے ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شعبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا، جس میں 39.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جو کہ 106 ارب روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ منافع کی تقسیم پر 70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔ پراپرٹی خریدنے پر 104 ارب روپے اور فروخت پر 95 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا۔ ٹیلی فون بلز پر ٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا، جس سے تقریباً 100 ارب روپے وصول کیے گئے۔

برآمدی شعبہ نے 27.2 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ارب روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ٹیکنیکل فیس، کیش نکلوانا، کمیشن اور ریٹیلرز جیسے اہم شعبوں نے بھی ٹیکس کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گزشتہ پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ
  • نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد تک کمی
  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس کی مد میں 998 ارب روپے اضافی وصولی
  • نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4فیصد کمی ریکارڈ
  • تنخواہ دار طبقہ کا ٹیکس میں 39.3 فیصد اضافہ، ملک میں اقتصادی ترقی کی نئی امید
  • سونے کی قیمت میں 2,900 روپے کا اضافہ، قومی درآمدات میں نمایاں تیزی