لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ڈرافٹ لاہور میں مکمل ہو چکا ہے، جس میں پلاٹینم، ڈائیمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ مختلف فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

 

پلاٹینم کیٹیگری میں  لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی کو چنا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، فن ایلن اور فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔البتہ  پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو چنا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو شاٹ کا انتخاب کیا۔

 

ڈائیمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو منتخب کیا ، پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے کاربن باش اور محمد علی کو چنا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر کا انتخاب کیا اور لاہور قلندرز نے کوشال پریرا کو منتخب کیا۔

 

اس کے علاوہ گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا، اور بنگلادیش کے ناہید رنا اور حسین طلعت کو بھی چنا۔ ملتان سلطانز نے محمد حسنین اور کامران غلام کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دوارشویس کو چنا اورکراچی کنگز نے عامر جمال کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کا انتخاب کیا منتخب کیا کو چنا

پڑھیں:

آئی پی ایل 2025: امپائر نے کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بلّے کیوں چیک کئے؟

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔

خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔

آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا بلّا درج ذیل پیمائش سے تجاوز نہیں کر سکتا:
چوڑائی: 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر)
موٹائی: 2.64 انچ (6.7 سینٹی میٹر)
کنارے: 1.56 انچ (4.0 سینٹی میٹر)
بلّا گیج میں سے بہ آسانی گزرنا بھی ضروری ہے۔

اس اقدام کا مقصد غیر قانونی یا حد سے بڑے بلّوں کے استعمال کو روکنا ہے، کیونکہ حالیہ سیزن میں رنز کا سیلاب آیا ہوا ہے، اور تقریباً ہر میچ میں ٹیمیں 200 سے زائد رنز بنا رہی ہیں۔

دن کے پہلے میچ میں، راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بینگلورو کے مقابلے کے دوران فل سالٹ اور شمرون ہیٹمائر کے بلّے بھی چیک کیے گئے۔ فل سالٹ نے زبردست اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ ہیٹمائر اچھی فارم کے باوجود نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

دوسری طرف، ہاردک پانڈیا اس میچ میں صرف 2 رنز بنا سکے، لیکن ان کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے سیزن کی صرف دوسری فتح حاصل کی۔ میچ کی اصل چمک دہلی کیپیٹلز کے امپیکٹ پلیئر کرون نائر نے چُرائی، جنہوں نے صرف 40 گیندوں پر 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ممبئی کے ہر باؤلر کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ جسپریت بمراہ بھی نہیں بچے۔

تاہم، کرون نائر کے آؤٹ ہوتے ہی دہلی کی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ ممبئی انڈینز کے امپیکٹ پلیئر، لیگ اسپنر کرن شرما نے درمیانی اوورز میں تین اہم وکٹیں لے کر میچ کا رخ پلٹ دیا۔ آخر میں دہلی کیپیٹلز 193 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ممبئی نے 12 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں سمیت 9 فٹبالرز میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا انکشاف
  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • آئی پی ایل 2025: امپائر نے کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بلّے کیوں چیک کئے؟
  • پاکستان نے PIBTL کیلئے عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیئے
  • پی ایس ایل سیزن 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
  • پی ایس ایل سیزن 10، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر