راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔48 سال کا دہشت گرد محمد خان عرف عبداللّٰہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا اور افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا۔یہ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

محمود غزنوی سے متعلق بیان،خواجہ آصف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک، 1گرفتار

راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن )  خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خارجی ہلاک کردیئے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خارجی ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں اور علاقے کے معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ 

امریکی ایف ڈی اے نے کھانوں میں سرخ رنگ نمبر 3 کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، وجہ بھی سامنے آگئی

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک، 1گرفتار
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک
  • پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی: خیبر میں 5 دہشت گرد مارے گئے
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
  • ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22خارجی دہشت گرد ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک