بلاول بھٹو اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔
اٹک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔
پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں: سلیم حیدر خانگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ملکی استحکام اور ترقی کی خاطر کیا، سیاست صرف عزت اور عوام کی خدمت کے لیے کی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی غریب کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی تو اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی ڈونڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو حلف برداری تقریب دعوت نامہ موصول ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن وی نیوز