تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو بچا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
انڈس ڈولفن---فائل فوٹو
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو مرنے سے بچا لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق محکمۂ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن کو ریسکیو کر لیا ہے۔
محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ متعدد ڈولفن کے شکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیٹس اور سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ گیننگ ریگولیٹر بلوچستان میں مردہ انڈس ڈولفن ملی ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے تک خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر تعینات رہیں گی۔
ادھر سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈولفن کے غیر قانونی شکار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تونسہ بیراج پر شکار روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تونسہ بیراج وائلڈ لائف
پڑھیں:
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Post Views: 1