منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 43.3 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 33.6 کلو چرس برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 149 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد جی نائن کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 3.
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی جے پی روڈ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد
کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 6.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ بلوچستان کے علاقے پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس 50 کلو آئس برآمد ہوئی۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کی گئی جبکہ سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔
سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 9.6 کلو گرام چرس جبکہ حیدرآباد جامشورو میں پیٹرول پمپ کے قریب 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔