سپارکو کا تاریخی اقدام: مقامی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ “ای او 1” کو 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے سیٹلائٹ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق، یہ سیٹلائٹ خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گا۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات میں بروقت ردعمل، زراعت میں ترقی، شہری منصوبہ بندی، اور قدرتی وسائل کی مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔
اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائے گا اور قومی ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جارہا ہےراولپنڈی (خبر ایجنسیاں) پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیاری کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا، چینی میڈیا نے پاکستان کے مقامی سطح پر تیارکردہ پہلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیاہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹEO-1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے جو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فوڈ سیکورٹی اور واٹر مینجمنٹ کی مدد کیلیے بھی سیٹلائٹ استعمال میں لایا جائے گا اور سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔