پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو خلا میں روانہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ کو 17 جنوری کو لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ چین کے ایک خلائی سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔
سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مقامی ای او 1 سیٹلائٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا، سیٹلائٹ کے ذریعے قومی ترقی کے اہداف کو بڑھایا جائے گا اور یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ خاص طور پر قدرتی آفات کے ردعمل اور زراعت کے شعبے میں معاونت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ شہری منصوبہ بندی میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
سپارکو کے مطابق ای او 1 سیٹلائٹ خوراک کی سکیورٹی اور پانی کے انتظام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور اس کے ذریعے ملک بھر میں قدرتی وسائل کی بہتر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ