City 42:
2025-01-18@10:49:36 GMT

دریائے سندھ ؛ تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو بچا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک : محکمۂ وائلڈ لائف نے دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو مرنے سے بچا لیا ۔

 محکمۂ وائلڈ لائف نے تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن کو مرنے سے قبل ہی ریسکیو کر لیا۔

ترجمان محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق متعدد ڈولفن کے شکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیٹس اور سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ پانی کی سطح بلند ہونے تک خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر تعینات رہیں گی۔

لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا

دوسری جانب سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈولفن کے غیر قانونی شکار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تونسہ بیراج پر شکار روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تونسہ بیراج

پڑھیں:

بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا کلاسوں سے بائیکاٹ کا اعلان

سندھ کے اساتذہ نے بیوروکریٹس کو جامعات کے وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) اور جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر محسن علی سمیت اساتذہ نے اس فیصلے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور جمعرات اور جمعے کو سندھ کی تمام جامعات میں کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیر کو اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، جس میں سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

پروفیسر ناگ راج نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کا مقصد اختیارات کو نچلی سطح تک پہنچانا تھا، لیکن پیپلز پارٹی مرکزی اختیارات کی طرف جا رہی ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جامعات کے اساتذہ 18ویں ترمیم کے خلاف بھی جدوجہد شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
  • محکمہ بلدیات کے محکموں میں (ر)ملازمین کوپنشن دی جارہی ہے‘سعید غنی
  • سندھ بلڈنگ ناجائز تعمیرات کی روک تھام میں مکمل ناکام
  • محکمہ خوراک کی گندم میں خورد برد، ملازمین کے خلاف مقدمہ
  • حیدرآباد: سالانہ صفائی کے بعد کوٹری بیراج میں پانی چھوڑا جا رہا ہے
  • ہری پور میں شیر کا حملہ، شہری جاں بحق، علاقے میں خوف پھیل گیا
  • اسپیشل کھلاڑیوں کیلیے اسپیشل گیمز محکمہ کا تحفہ ہیں ،عبدالعلیم لاشاری
  • اسلام آباد؛ کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے ڈولفن اہلکار نوکری سے برطرف
  • کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست
  • بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا کلاسوں سے بائیکاٹ کا اعلان