ٹام کوہلر اور کیڈمور کی شاندار اننگز نے شارجہ واریئرز کو آخری گیند پر فتح دلا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ٹام کوہلر اور کیڈمور کی شاندار اننگز نے شارجہ واریئرز کو آخری گیند پر فتح دلا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
دبئی:دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو اس وقت ایک اور ڈرامائی اختتام دیکھنا پڑا جب شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے آخری گیند پر کھیلے گئے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور واریئرز کو 175 رنز کے ہدف تک پہنچایا۔کوہلر اور کیڈمور کی جوڑی نے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ واریئرز نے آخری اوور میں کچھ پریشان کن لمحات برداشت کئے تاہم کوہلر کیڈمور نے انہیں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی اور دو پوائنٹس حاصل کرلئے ۔
اس سے قبل جائنٹس نے خراب آغاز سے نکلنے میں اچھی کارکردگی دکھائی ریحان احمد، جورڈن کاکس اور شمرون ہیٹمائر نے بالترتیب 46، 38 اور 36 رنز کی اننگز کھیل کر جائنٹس کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹم ساؤتھی نے شارجہ واریئرز کے بولنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے 30 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں واریئرز نے پہلے اوور میں ہی جانسن چارلس کو ڈینیئل ورال کے ہاتھوں کھو دیا جبکہ مارک ایڈائر نے دوسرے اوور میں جیسن روئے کو آؤٹ کیا۔
واریئرز نے ٹام کوہلر کیڈمور اور متحدہ عرب امارات کے روہن مصطفیٰ کی بدولت پاور پلے میں 55/2 رنز بنائے۔کوہلر کیڈمور شاندار فارم میں تھے اور انہوں نے 32 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کے لئے 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ مصطفیٰ کے ساتھ مل کر انہوں نے شاندار شراکت قائم کی جس میں مصطفیٰ نے 33 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے، عادل رشید نے 19 ویں اوور میں اہم چھکا لگایا جس سے 14 رنز ملے اور ہدف حاصل ہوا۔ آخری اوور میں ٹام کوہلر کیڈمور نے مطلوبہ 10 رنز حاصل کرنے کے لیے اعصاب کو برقرار رکھا اور آخری گیند پر واریئرز کو سنسنی خیز اختتام پر فتح دلائی۔مارک اڈیر نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 20 رنز بنائے جبکہ صغیر خان نے صرف 4 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز ا خری گیند پر واریئرز کو
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے مطابق یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈیپازٹس، جو جنوری 2025 میں واجب الادا تھے، کو رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ کابینہ اجلاس میں قوم کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کی ملاقات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان میں ہونے والی ملاقات کے دوران النہیان نے نہ صرف قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرائی بلکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا۔
یہ فیصلہ معاشی استحکام کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے جو پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔