گجرانوالہ میں نرالی شادی؛ غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گجرانوالہ:
گجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گجرانوالہ میں ایک شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کے ساتھ ساتھ چاندی کی انگوٹھیاں بھی پھینکی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شادی ہال میں روپے لوٹنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔روپے لوٹنے والے افراد دور دراز سے آ کر کرنسی نوٹ اور انگوٹھیاں لوٹتے رہے۔
شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین مختلف طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی کی بارش
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرد موسم اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، اور پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے قریب علاقوں میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کشمیر اور اس کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی محسوس ہو گی۔ خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔