Express News:
2025-01-18@13:04:28 GMT

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، ٹھنڈی ہوائیں دن بھر چلیں گی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے  جب کہ آج دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت بدستور  موجود ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ سردی کی شدت میں اضافہ، آج معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر میں آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 1500 میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26جبکہ کم سے کم9ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے اور دن بھر 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سردی کی شدت

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان

 

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معاشی صورتحال کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی معاشی ترقی رواں مالی سال 6.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق، امریکا کی معاشی ترقی رواں مالی سال 2.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 2.1 فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح، برطانیہ کی معیشت میں سست روی کا سامنا رہے گا، اور رواں مالی سال اس کی معاشی ترقی 1.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال یہ 1.5 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند