سندھ کابینہ میں اضافہ کردیا گیا، سندھ حکومت نے مزید آٹھ معاونین خصوصی اور بارہ ترجمان مقرر کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں پر سندھ حکومت مہربان ہوگئی، کوئی ترجمان بن گیا تو کوئی معاون خصوصی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے مزید آٹھ ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کردیے۔

ان میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تبادلے کردیے 

بابر شہزاد ترک :وفاقی حکومت کی جانب سے افسروں کے  تبادلے کردیے گئے ۔ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ۔ 

چیف (ریٹیلرز رجسٹریشن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسلام آباد نازیہ زیب علی تبدیل،نازیہ زیب علی جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سِوک مینجمنٹ، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد جواد حیدر شاہ تبدیل  اور محمد جواد حیدر شاہ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ۔اورپولیس سروس گریڈ 18 کے اخلاق اللہ کی خدمات پنجاب سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئیں ۔

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن نور احمد بروہی   کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری نور احمد بروہی 16 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
  • خواجہ سرائوں کی تعلیم سے متعلق نئی پالیسی،حکومت نے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا
  • کابینہ نے مزید ای وی بسوں کےحصول کی منظوری دیدی ہے‘شرجیل
  • مذاکرات کا تیسرادور، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،مہنگائی کا طوفان آئیگا،کاشف سعید شیخ
  • سندھ کابینہ اجلاس، اساتذہ کی بھرتی، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
  • وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تبادلے کردیے 
  • جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام
  • پی ٹی آئی نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے، دو انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • اسداللہ بھٹو کا علما دین کے نام خصوصی پیغام