انوائرمنٹ فورس بنانے کیلئے 360سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سٹی 42 : محکمہ ماحولیات پنجاب میں انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع ہوگئیں ۔
سی ایم کی ہدایات پر انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع کی گئیں، محکمہ ماحولیات پنجاب میں ٹوٹل 360سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا، انوائرمنٹ پولیس کے لیے انسپکٹر کی اسی سیٹوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ فیلڈ اسسٹنٹ کی 280 آسامیوں پر انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے، انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار وں کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
یاد رہے کہ بھرتیوں کا عمل 17 جنوری تک جاری رہے گا، یہ بھی کہ تقرری کے بعد عملے کو پنجاب بھر میں فیلڈ میں متحرک رہنے کی ڈیوٹیاں سونپ دی جائیں گے ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں، حفاظتی باڑ لگنا شروع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، واشنگٹن میں 8 ہزارفوجی 20 ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاس کے اطراف میں دوکلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا۔30 میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقہ کو چھانی میں تبدیل کردیا جائیگا۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے، تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاس آنے کے بعد تقریبا 100 انتظامی احکامات(ایگزیکٹو آرڈرز)جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
اس بات کا انکشاف ایک ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے کیا، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجرا کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔