Jang News:
2025-04-30@07:52:34 GMT

بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکرتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر ان کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی سخت کمنٹس دیے، انہوں نے ایسے بیانات دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

شوکاز نوٹس کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے سامنے شیر افضل کا معاملہ رکھا گیا، انہوں نے شیر افضل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیر افضل نے نتائج کا سوچے بغیر بات کی اور ایک سے زیادہ مرتبہ پارٹی کو نقصان پہنچایا، یہ شوکاز ایک سے زائد مرتبہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جاری کیا جا رہا ہے، 7 دن کے اندر شوکاز کا جواب دیں ورنہ پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

پڑھیں:

عمر ایوب تو بانی پی ٹی آئی سے بھی مخلص نہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمر ایوب تو بانی پی ٹی آئی سے بھی مخلص نہیں ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب تو بانی پی ٹی آئی سے ہی مخلص نہیں، سندھ تو دور کی بات ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ مختلف اوقات پرعمر ایوب پارٹی اور وفاداریاں بدلتے رہے ہیں، وہ تو پی ٹی آئی میں اپنا بنانے کےلیے بھی سرگرم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب جیسے پی ٹی آئی کے کچھ رہنما مسلسل دعاگو ہیں کہ ان کی پارٹی کے بانی ہمیشہ جیل میں رہیں اور وہ اپنی دکان چمکاتے رہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی اور دنیا میں شناخت پیپلز پارٹی نے دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ ؛سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری 
  • عمر ایوب تو بانی پی ٹی آئی سے بھی مخلص نہیں، شرجیل میمن
  • عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، شرجیل میمن کا پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل
  • کینیڈین انتخابات: لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی 167نشستوں کے ساتھ آگے
  • دریائے سندھ سے نہر نہیں نکالی جائے گی، پیپلز پارٹی رہنما
  • پی ٹی آئی میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، شیر افضل مروت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم
  • پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: شیر افضل مروت
  • ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے، علی محمد خان