چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی  ہال میں گریناڈا  کے وزیر اعظم ڈیکون مچل سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، باہمی  باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔

چین گریناڈا کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق  ترقی کے راستے کی  آزادانہ طور پر  تلاش کرے اور  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے  اور  انسداد آفات  کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔ چین موسمیاتی تبدیلیوں پر چھوٹے جزیروں کے ممالک کے خدشات اور مطالبات کو اہمیت دینےکے معاملے میں  بین الاقوامی برادری کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ کیریبین ممالک کے ساتھ  اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور چین  اس خطے کے ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔مچل نے کہا کہ گریناڈا ایک   چین  کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین گلوبل ساؤتھ  کے  رہنما کے طور پر بین الاقوامی معاملات میں اہم سے  اہم تر کردار ادا کر رہا ہے۔ گریناڈا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل اور سولائزیشن انیشیٹو    کو ثابت قدمی کےساتھ  نافذ کرنے اور  عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ

چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاملے پر کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔

چین کا جوہری ہتھیاروں کی ترقی ایک تاریخی انتخاب ہے جو ایک خاص تاریخی دور میں جوہری خطرات کا جواب دینے، جوہری اجارہ داری کو توڑنے اور جوہری جنگ کو روکنے کے لیے اپنایا گیا ہے۔ چین جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور ہمیشہ اپنی جوہری قوتوں کو قومی سلامتی کے لیے ضروری کم سے کم سطح پر برقرار رکھتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • قومیں اتحاد سے بنتی، ثقافت بھول جانیوالے ممالک گم ہو جاتے ہیں: بلاول
  • چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
  • چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
  • برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  • چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
  • چین اور موناکو کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل فروغ ملا ہے، چینی صدر
  • پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون اور شراکت داری پر غور
  • چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ