عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے.
(جاری ہے)
شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر پارٹی کو تحریری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے مطلوبہ دنوں میں جواب نہ جمع کرنے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی. دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر جاری بیان میں انہوں نے میڈیا کے دوستوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں. واضح رہے مئی 2024 میں بھی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا انہیں پی ٹی آئی راہنماﺅں شبلی فراز اور عمر ایوب کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس نوٹس جاری کی ہدایت کیا گیا
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس ، مسرت جمشید چیمہ کے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گزشتہ روز کی اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزم مسرت جمشید چیمہ کے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عدالتی کارروائی میں مداخلت، ہنگامہ آرائی پر مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کے عدالت داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔وکیل علی عمران پر دوران کارروائی استغاثہ کے گواہوں کو دھمکانے کے بھی الزامات ہیں، ان کے داخلے پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت عائد کی گئی۔عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، اور ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کو اپنی مرضی کا نیا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز کی عدالتی کارروائی میں ہنگامہ آرائی سمیت تمام کاروائی کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کو بھی بھجوا دی گئی۔
سپین: تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
مزید :