اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔ 

اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو جھلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کیا گیا گیا تھا

پڑھیں:

ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد

ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز


لاہور: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے ایوان بالامیں احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معافی مانگ لی
  • وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تبادلے کردیے 
  • قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل 
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چوہدری انوار الحق کی ملاقات
  • شرجیل میمن کی نئی فلموں اور ڈرامہ نویسوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت
  • ن لیگ کا دفتر جلانے کامقدمہ :یاسمین راشد،اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد  
  • 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
  • ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد
  • 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس: یاسمین راشد،محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
  • مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں: اعجاز چوہدری