علی رحمان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن 2025 میں بھی زور و شور سے جاری ہے۔ اب مشہور اداکار علی رحمان خان کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں جو جلد اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق علی مارچ 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔
ان خبروں کا آغاز اس وقت ہوا جب علی رحمان نے انسٹاگرام پر ’ڈیٹ نائٹ‘ کے کیپشن کے ساتھ نصرت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد ان کے رشتے کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں علی رحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی شادی نہیں کر رہا، اور سوشل میڈیا صارفین مجھے ان دوستوں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جن کے ساتھ میں تصویریں لیتا ہوں‘۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفیز لینا پسند کرتے ہیں اور مداح اکثر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Ali Rehman Khan (@alirehmankhan)
علی اور نصرت کی ایک وائرل سیلفی نے ان افواہوں کو جنم دیا، اگرچہ دونوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی گونج جلد سنائی دے سکتی ہے۔
کیونکہ ان دنوں مرزا گوہر نے بھی میرے یار کی شادی کیپشن کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جبکہ کنزہ ہاشمی نے بھی اپنے گھر پر ایک پارٹی رکھی تھی جس میں علی رحمان بھی شریک تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)
یاد رہے کہ حال ہی میں شہریار منور، ماہین صدیقی اور نیلم منیر کی شادی ہوئی ہے جس کے بعد کبرا خان اور گوہر رشید کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اب علی رحمان بھی شادی کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی رحمان کی شادی شادی کی کے ساتھ
پڑھیں:
چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے آئندہ صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین ،ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں فروغ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت اور روابط کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ نئے عہد میں چین امریکہ تعلقات کی درست سمت کو حاصل کیا جا سکے ۔