لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت منظور جب کہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں  ڈرامہ نکار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزم یاسر علی درخواست ضمانت منظور جبکہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وکیل آمنہ عروج  نے کہا کہ تمام ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی ہے، آمنہ عروج کی شناخت پریڈ نہیں ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے ریمارکس دیے کہ آمنہ عروج کی شناخت پریڈ کیوں ہو، ان کی شناخت ہو تو پہلے ہی ہو چکی ہے۔

وکیل آمنہ عروج  نے کہا کہ آمنہ عروج کو بغیر کسی ایف آئی آر کے اٹھایا گیا، سی آئی اے کے 15 اہلکار تھے، ساتھ کوئی بھی خاتون اہلکار نہیں تھی،  خلیل الرحمٰن قمر واقعہ کے ایک ماہ پہلے سے آمنہ عروج کے ساتھ رابطے میں تھے، عدالت کے سامنے آمنہ عروج کا پہلا بیان یہ تھا کہ مجھے بلیک میل کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے کہا کہ 23 سال کی لڑکی ہے جو کہ گجرانوالہ میں رہتی ہیں مگر کام لاہور میں کرتی ہے، یہ کام کوئی بولڈ خاتون ہی کر سکتی ہے، ایسی خاتون اپنے ساتھ ہونے والے کسی واقعے پر خاموش نہیں رہ سکتی،  آپ نے کہا کہ وہ پراپرٹی کا کام کرتی ہیں، مگر درخواست میں آپ نے لکھا ہے کہ وہ شوبز میں کام کرتی ہیں۔

درخواست میں موقف  نے کہا کہ ملزمہ کو خلیل الرحمن قمر کی جانب سے ناجائز ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا، آمنہ عروج کے انکار پر مقامی پولیس نے خلیل الرحمن کی  ملی بھگت سے ملزمہ کو کیس میں نامزد کیا، ایف آئی آر چار دنوں کی تاخیر کے بعد درج ہوئی جس سے پراسیکیوشن کا کیس بری طرح متاثر ہوتا ہے، لاہور ہائیکورٹ ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نکار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت منظور جب کہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: درخواست ضمانت منظور کی درخواست ضمانت کہ آمنہ عروج آمنہ عروج کی قمر ہنی ٹریپ نے کہا کہ کی ضمانت کی شناخت یاسر علی

پڑھیں:

عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی 2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ 8 مقدمات میں رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے. اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے ضمانت پر رہائی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مقدمات میں سے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی اور 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں. اس پر بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.
 

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک احتجاج: گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • ماہرہ خان کو معاف کروں گا نہ ان سے بات کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز
  • بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست، پولیس کونوٹس جاری، جواب طلب
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری
  • پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے
  • بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • پارلیمنٹ بے معنی ہو گئی، ملک کو دھاندلی سے پاک الیکشن کی ضرورت: فضل الرحمن
  • لاہور ہائیکورٹ کا باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم