انڈیا میں دریائے گنگا کے کنارے تاریخی اور مذہبی تہوار کمبھ کا آغاز پیر کو ہوگیا ہے جس میں بڑی تعداد  میں یاتری، سادھو اور سیاح شریک ہیں۔

کمبھ  میلے کا انعقاد ہر 12 سال بعد ہوتا ہے جب مشتری سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے تاہم اس دفعہ ہونے والا میلہ زیادہ اہم ہے۔ یہ ’مہا کمبھ‘ کہلاتا ہے۔ یہ ہر 144 سال بعد اس وقت منعقد ہوتا ہے جب ہندو روایات کے مطابق چاند، سورج اور مشتری خلا میں ایک سیدھ میں آجاتے ہیں۔ اس لیے اس کمبھ کو ’مہا کمبھ‘ یعنی بڑا کمبھ کہا جاتا ہے۔

12 سال میں ہونے والے کمبھ کے دوران ایک اور چھوٹے کمبھ کا بھی انعقاد ہوتا ہے جسے ’ارد کمبھ‘ یعنی آدھا کمبھ کہا جاتا ہے۔ 2019 میں ہونے والے ارد کمبھ میں 24 کروڑ لوگ شریک ہوئے تھے۔

اس بار ہونے والے اس میلے میں 40 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے جو اس کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:ہندو یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کردیے گئے

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے علاقے پرایاگ راج میں ہونے والا اس سال کا یہ میلہ 45 دن جاری رہے گا۔ اس دوران سادھو، ہندو زائرین اور عام سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

پرایاگ راج ہندوں کے لیے ایک مقدس شہر ہے جہاں گنگا، جمنا اور اساطیری دریا سرسوتی ساتھ ملتے ہیں۔ اسی سنگم پر کمبھ میلے کے دوران زائرین اشنان یعنی غسل کرتے ہیں۔ وہ اس دوران گروؤں اور سادھوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور مذہبی رسومات کے ساتھ ساتھ کھیل تماشوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔

کمبھ میلے کے یاتری

کمبھ میلے کا آغاز کب ہوا اس بارے میں محققین کی رائے منقسم ہے تاہم اس کی شروعات ہندوؤں کے دیوتا وشنو سے منسوب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بھگوان وشنو کے گھڑے سے امرت کے قطرے 4 مقامات پر گرے تھے جہاں اشنان کرنے سے گناہ ختم ہوں گے اور نجات ملے گی۔ اس کا انعقاد باری باری انڈیا کے ان 4 مقامات، پریاگ راج، ہردوار، ناسک اور اوجین میں ہوتا ہے۔

کمبھ میلے کو اس کی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کی وجہ سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی طرف سے انسانیت کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سال اس میلے کے لیے ایک لاکھ منتظمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 40 ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ میلے میں شریک ہونے والے یاتریوں کی رہائش کے لیے ہزاروں خیموں پر مشتمل بستی آباد کی گئی ہے۔

2019 کے کمبھ میلے کا فضائی منظر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

hindu india kumbh mela اساطیر انڈیا کمبھ میلہ ہندو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا کمبھ میلہ کمبھ میلے ہونے والے ہوتا ہے کے لیے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے بھارتی بلے باز کی بورڈ کو بڑی پیشکش

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔

بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔

ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل (راہول) اور انہوں نے مل کر ورلڈ کپ کے دوران مڈل آرڈر کا اہم کردار ادا کیا۔ ان دونوں کا ایک ساتھ زبردست سیزن رہا۔ بس آخری میچ (آسٹریلیا کے خلاف فائنل) میں وہ نہ کر سکے جو وہ چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کیا گیا تو یہ باعثِ فخر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش برآمد 
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی
  • جستجو اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ہونے والے پروگرام کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو
  • کیوبا میں ہونے والے دھماکےمیں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
  • یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
  • فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر احتساب ہونا چاہیے: شیری رحمٰن
  • کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
  • 2025 میں سب سے بڑا خطرہ کس چیز کا ہے؟
  • بھارت: مقامی سطح پر تیار ہونے والے دو جنگی جہاز اور آب دوز بحری بیڑے میں شامل
  • چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے بھارتی بلے باز کی بورڈ کو بڑی پیشکش