اسلام آباد:

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ے) نے ملک میں گیمز کے انعقاد اور ڈسپلنری معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پی او اے اسپورٹس کمیشن اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی گاٸیڈ لاٸنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف سعید نے دونوں کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی جس کے مطابق سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا کی سربراہی میں پی او اے ڈسپلنری کمیٹی قاٸم کی گٸی۔

کمیٹی کے سیکرٹری پی او اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر ہوں گے جبکہ ممبران میں پرویز احمد (جمناسٹک)، نزہت جبین (ویٹ لفٹنگ)، اعجاز علی (ٹیبل ٹینس)، پروفیسر احمد بلال (فینسنگ)، سہیل احمد خان (بلوچستان اولمپک)، حیدر عثمان ایڈوکیٹ اور محمد عمران شامل ہیں۔

پی او اے اسپورٹس کمیشن کی سربراہی ڈاٸریکٹر آرمی اسپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ بریگیڈیٸر مجبتیٰ حیدر کریں گے جبکہ پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود اسپورٹس کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے۔

ممبران میں رضوان الحق (روٸنگ)، فوزی خواجہ (رگبی)، احمد علی راجپوت (جمناسٹک)، عمیر اسلم ملک (واپڈا)، طارق پرویز (باڈی بلڈنگ)، شمسہ ہاشمی (والی بال)، رانا امجد اقبال (ایچ ای سی) اور عمران احمد شامل ہیں۔

ڈسلپنری کمیٹی کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت طے شدہ فریم ورک کے تحت تمام امور سر انجام دے گی جبکہ پی او اے اسپورٹس کمیشن کو نیشنل گیمز، بین الصوباٸی گیمز سمیت دیگر کھیلوں کے پروگرامز اور پالیسی کے حوالے فیصلہ سازی کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپورٹس کمیشن پی او اے

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2487 روپے اضافے سے قمیت 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کی فراہمی دستاویزی حد تک محدود ہے، آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن
  • سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں‘ ڈی آئی جی موٹروے
  • دھنی بخش باریجو صدرارمان احمد عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب جامشورو منتخب
  • برادری کیلیے انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تقلید ہیں، سینیٹر خالدہ اطیب
  • وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی: رانا ثنااللہ کی عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس
  • وزیر اعلیٰ سندھ اولمپک اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا قبلہ درست کریں، لال بلوچ
  • اسپیشل کھلاڑیوں کیلیے اسپیشل گیمز محکمہ کا تحفہ ہیں ،عبدالعلیم لاشاری
  • کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ