WE News:
2025-01-18@10:13:03 GMT

شعیب اختر سےبالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

شعیب اختر سےبالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں شعیب اختر اور شاہد کپور کو گرمجوشی سے مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’ہاں جی! ہماری ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آرہا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

ویڈیو میں شعیب اختر اور شاہد کپور کے علاوہ ہربھجن سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں جن کو شاہد کپور کندھے پر تھپکی دیتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کی افتتاحی تقریب کی ہے جس میں شاہد کپور کے علاوہ پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے اسٹیج پر کئی مشہور شخصیات نے بھی پرفارم کیا۔

 واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘31 جنوری کو ریلیز ہو گی جس کی وہ تشہیر کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’دیوا‘ میں شاہد کپور پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں پوجا ہیگڑے شامل ہیں جو کہ صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس سے قبل اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 14 فروری طے کی گئی تھی تاہم اب اسے 31 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرنیشنل لیگ ٹی20 ٹی20میچ شاہد کپور شعیب اختر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل لیگ ٹی20 ٹی20میچ شاہد کپور

پڑھیں:

ہم ملک میں ہرسطح آئین کی بالا دستی کیلئے آواز اٹھائیں گے: شاہد خاقان عباسی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے . اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میرے گھرآئے. انہوں نے کہا ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ آئین کے بالا دستی ہو. ہم ملک میں ہرسطح آئین کی بالا دستی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے آئین کی بلادستی کیلئے چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت محمود اچکزئی کی دعوت پر مشاورت کرے گی۔ملاقات کے بعد سینئر سیاستدان محمود اچکزئی نے کہا کہ اج ہمیں بہت بری خبر ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ملی لیکن اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بلا دستی کیلئے آج ہم نے ایک انڈر اسٹینڈنگ بنالی ہے۔ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کو سزا انصاف کے نظام پر کلا دھبہ ہے. فیصلہ کیا ہے سب کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکھٹا کرنا ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملک میں رول آف لاء، آئین کی بالادستی کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20 کے سفیر شعیب اختر کا دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ
  • اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
  • ہم ملک میں ہرسطح آئین کی بالا دستی کیلئے آواز اٹھائیں گے: شاہد خاقان عباسی
  • شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولین تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل
  • آئی ایل ٹی 20 کے سفیر شعیب اختر کا دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ
  • شاہد آفریدی ارشد ندیم سے جیولن تھرو کی ٹریننگ لینے لگے
  • مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانےکر وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار
  • مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانے اور وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار
  • ترکیہ میں وراثت کے جھگڑے پر بدبخت بھائیوں نے مسجد بھی تقسیم کردی
  • سیف علی خان پر حملے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آگیا