UrduPoint:
2025-04-15@11:55:26 GMT

لاس اینجلس: آگ کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

لاس اینجلس: آگ کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) مقامی حکام کے مطابق امریکہ کے لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے مرنے والوں کی تعداد اب 24 ہو گئی ہے۔ ان میں 16 ہلاکتیں ایٹن فائر زون میں، جب کہ آٹھ پیلیسیڈس فائر زون میں ہوئیں۔

اس وقت امدادی کارکنان علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور خدشہ ہے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

کیلیفورنیا: جنگلاتی آگ کی تباہی کی تفتیش کے مطالبات

بہتر موسمی حالات اور فائر فائٹرز کی کوششوں نے پیلیسیڈس میں آگ کو پھیلنے سے قدرے محدود کر دیا ہے۔ تاہم، 'آگ کی شدت اور جان لیوا حالات' کی وجہ سے آنے والے دنوں میں حالات دوبارہ خراب ہونے والے ہیں۔ آگ اب تک اب 23,713 ایکڑ پر پھیل چکی ہے، اس میں صرف 13 فیصد علاقے پر قابو پایا جاسکا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات روز شوئن فیلڈ نے کہا کہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کا مطلب ہے کہ منگل کے اوائل سے "خاص طور پر خطرناک صورتحال" کا اعلان متوقع ہے۔

کم از کم 16 افراد لاپتہ

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث کم از کم 16 افراد لاپتہ ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے اتوار کے روز کہا کہ ایٹن فائر زون میں 12 افراد لاپتہ ہیں اور چار پیلیسیڈس سے لاپتہ ہیں۔

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک

لونا نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ "درجنوں" مزید رپورٹس اگلے دنوں میں آ سکتی ہیں۔

تفتیش کار اس بات کی بھی تفتیش کر رہے تھے کہ آیا لاپتہ ہونے والے افراد میں سے کوئی جنگل کی آگ سے ہلاک ہوا ہے۔

شیرف کے محکمے کی ٹیموں نے انسانی باقیات کی تلاش کے لیے جاسوس کتوں کا استعمال کرتے ہوئے اتوار کو بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

لاس اینجلس کے ارد گرد پانچ محاذوں پر آگ

فائر فائٹرز نے لاس اینجلس میں اتوار کے روز پانچ الگ الگ محاذوں پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جو مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے، این بی سی کے میٹ دی پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگل کی آگ امریکی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا،" میرے خیال میں یہ نہ صرف اس سےہونے والے مالی نقصان کے لحاظ سے بلکہ وسعت اور دائرہ کار کے لحاظ سے بھی بدترین ہو گا۔

'

نیوزوم نے مزید کہا کہ وہ شہر کی تعمیر نو کے لیے "مارشل پلان" شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہماری ایک ٹیم نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔"

آگ بدھ تک رہنے کا خدشہ

لاس اینجلس میں تشویش پائی جاتی ہے کہ موسم کے بگڑتے حالات کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ جنگل کی آگ رواں ہفتے بدھ تک جاری رہ سکتی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے پیر کے آخر سے منگل کی صبح تک خطرناک ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جس میں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ہوا چل سکتی ہے۔ جمعرات تک حالات کے معتدل ہونے کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ یہ آگ تقریباﹰ دس روز قبل شروع ہوئی تھی۔

ج ا ⁄ ر ب (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاس اینجلس جنگل کی آگ کی تعداد کہا کہ

پڑھیں:

 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب

متعلقہ مضامین

  • پوٹن‘ بائیڈن اور زیلنسکی جنگ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں.صدرٹرمپ
  • کرک، کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، لیاقت بلوچ 
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
  • مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں:شیخ رشید
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی