4 لاپتہ شہری گھر پہنچ گئے، پولیس کی عدالت میں رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پولیس حکام نے شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق 4 لاپتہ شہری گھر پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کی نوعیت پر پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا اس کا کیا بنا؟
لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر لی۔
سرکاری وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پالیسی کی تیاری کے لیے مسلسل اجلاس جاری ہیں، مزید وقت درکار ہے۔
سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2018ء سے لاپتہ محمد ادریس کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترکیہ:زہریلی شراب پینے سے اموت کی تعداد 33 تک پہنچ گئی
انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے والے 19 افراد چل بسے تھے اور اب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ میتھانول ملی شراب ہے، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری بڑھ گئی ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے