آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروٹیز ٹیم کی قیادت ٹمبا باؤما کریں گے۔ 

جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باؤما، ڈیوڈ ملر، ایڈین مارکرم، کگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، مارکو یانسن، لیونگی نگیڈی، وین ڈر ڈوسن، کیشو مہاراج، ٹونی ڈی زورزی، ٹرسٹن اسٹبس، تبریز شمسی، اینرک نورکیا، رائن  ریکلٹن  اور ویان مولڈر شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

فائل فوٹو

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار  ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، نوکنڈی میں 43 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  •  17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد، اے این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری