شرابی کو بیٹی نہیں دے سکتی، دلہن کی ماں نے بارات واپس لوٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بھارت میں شراب پی کر آنے والے دلہا کو دلہن کی والدہ نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بینگلورو میں لڑکی کی ماں نے نشے میں دھت دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی کو رخصت کرنے سے انکار کردیا۔ دلہن کی ماں کا کہنا تھا کہا لڑکے کا ابھی سے یہ حال ہے تو شادی کے بعد پتا نہیں کیا کرے گا۔ دلہن کی ماں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور اس کے گھر والوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔
رپورٹ کے مطابق کچھ رشتے داروں نے صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم رسومات کے دوران نشے میں دھت دلہا نے رسم کے لیے لائی گئی تھالی کو زمین پر پٹخ دیا۔ دلہا کی حالت دیکھ کر دلہن کی ماں نے دلہا کے گھر والوں سے فورا واپس چلے جانے کی درخواست کی اور اپنی بیٹی کو شرابی کے ساتھ رخصت کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں ایسے شخص کو اپنے خاندان کا حصہ نہیں بنا سکتی۔
واقعہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کی والدہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے نا مناسب رویے کے خلاف آواز اٹھائی جو قابل تحسین ہے۔ دلہن کی والدہ نے اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے بلکہ اپنی بیٹی کو ایک شرابی سے بچانے کے لیے درست اور بروقت فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دلہن کی ماں کی ماں نے
پڑھیں:
کون سی عام غذائیں ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث سکتی ہیں؟
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈائٹ مشروبات، سوپ ، دودھ سے بنی مٹھائیاں اور چٹنیوں میں اضافی مرکب کا استعمال کسی شخص کو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا کرسکتے ہیں۔
محققین نے پلس میڈیسن کے جریدے میں رپورٹ کیا ہے کہ ڈائٹ ڈرنکس میں اضافی میٹھے مرکب استعمال کرنے والے ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے ایک گروپ کے 13 فیصد افراد میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 4 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار، مگر لاعلم
اسی طرح نتائج سے پتا چلا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز جیسے اسٹاک چٹنی میں اضافی مرکب ملانے سے ذیابیطس کے خطرے میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
فرانس میں ایک ڈاکٹریٹ کی طالبا میری پائن ڈی لا گارینڈری نے کہا ، ’ نتائج سے پتا چلتا ہے کہ بہت ساری مصنوعات میں اضافی مرکبات ملانا خطرناک ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطیس کا باعث بنتے ہیں۔‘
مطالعے کے لیے محققین نے ایک طویل مدتی فرانسیسی مطالعہ میں حصہ لینے والے ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا اور ان کی غذا اور صحت کا تجزیہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کے مریض آم اور دیگر میٹھے پھلوں کا استعمال کرسکتے ہیں؟
تمام شرکا کی 2 سے 15 دن کے دوران کی غذا، جس میں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ان کی مخصوص برانڈز کا سراغ لگایا گیا، اس کے بعد شرکا کی تقریبا8 سالوں تک پیروی کی گئی۔
محققین نے 5 مختلف اضافی مرکبوں کو دیکھا جو عام طور پر پروسیسرڈ فوڈز میں استعمال ہوتے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ آیا ان کا ذیابیطس کے خطرے پر کوئی اثر پڑتا ہے۔
نتائج سے پتا چلا کہ 5 مرکب میں سے 2 نے ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کیا، جن میں تیزابیت اور تیزابیت کے ریگولیٹرز (سائٹرک ایسڈ ، سوڈیم سائٹریٹس ، فاسفورک ایسڈ ، مالیک ایسڈ) ، رنگین ایجنٹ (سلفائڈ امونیا کیریمل ، انتھوکیانس ، پیپریکا ایکسٹریکٹ) ، سویٹنرز (ایسیسلفیم-کے ، اسپرٹیم ، امکالز) شامل ہیں۔ گم) اور ایک کوٹنگ ایجنٹ۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے متوازن اور مددگار غذائیں؟
ڈی لا گارینڈری نے کہا ’یہ مشاہداتی مطالعہ حتمی رائے قائم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، اس پر مزید تحقیق بھی جاری ہے تاہم تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈائٹ مشروبات، سوپ ، دودھ سے بنی مٹھائیاں اور چٹنیوں میں اضافی مرکب کسی شخص کو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پراسیسڈ فوڈز چٹنی دودھ ذیابیطس ڈائٹ ڈرنکس مٹھائیاں