Express News:
2025-04-13@15:39:26 GMT

پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ آج ہونگے

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

لاہور:

پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کچھ دیر بعد حضوری باغ شاہی قلعہ میں شروع ہوگی۔

پلیئر ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کریں گی، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، مارک چیپمین، ڈیرل میچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، مائیکل بریسویل، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین، عثمان خواجہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

 

بنگلادیش کے مستفیض الرحمان، مجیب الرحمان اور شکیب الحسن، سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلے، زیک کرالی، جیسن رائے اور ایلیکس ہیلز بھی ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 

پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ مزید سرکردہ کھلاڑیوں نے ڈرافٹس میں اپنے نام درج کروادیے

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیٹیگری میں پی ایس ایل

پڑھیں:

پی ایس ایل سیزن 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل سیزن 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں
  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
  • مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
  • پی ایس ایل سیزن 10، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
  • پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف
  • پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، مگر اتنی خاموشی کیوں ہے؟
  • پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی
  • پی ایس ایل کا میلا سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی