اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے احتساب عدالت نے17 جنوری کی تاریخ دے دی ہے یاد رہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی ہے.

پیر کے دن جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے کچھ ہی دیر قبل جج کی جانب سے نئی تاریخ سامنے آ گئی اس فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے جج ناصر جاوید نے ریمارکس دیے کہ دو گھنٹے انتظار کرتے رہے، ساڑے آٹھ بجے کمرہ عدالت میں موجود تھا، ملزم عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے شریک ملزمہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکی تھیں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تحریر شدہ فیصلہ موجود ہے اور وہ آج اس فیصلے کو سنانا چاہتے تھے لیکن ملزمان اور ان کے وکلا کے عدالت میں نہ پہنچنے پر فیصلہ سنانے کی تاریخ 17جنوری مقرر کر رہے ہیں.

نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گیارہ بجے کا وقت دیا گیا تھا لیکن اس سے پہلے پتہ چلا کہ نئی تاریخ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے. بشری بی بی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنانے کا وقت تھا لیکن جج صاحب کو بڑی جلدی تھی تو چلے گئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کمرہ عدالت میں ملزمان کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر موجود ہونا ضروری ہے تو ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں ایک یہی وجہ ہو سکتی ہے بشری بی بی ابھی پیش نہیں ہوئی ہو سکتا ہے اس وجہ سے بھی فیصلہ موخر کیا گیا ہو .

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ موخر کیا یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئے گا ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ ہے ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے.

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا 190 ملین پاﺅنڈ کیس بےہودہ ہے گواہان نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اگر یہ فیصلہ انصاف پر ہوتا تو عمران خان بری ہوجاتے ان شااللہ عمران خان جھکیں گے نہیں ڈٹے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف اور آئین کی خاطر جیل میں ہیں انہیں اپنی جان کی پروا نہیں ہے.

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 15 جنوری کو مذاکرات کی نشست متوقع ہے، مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے، فیصلہ موخر کرکے ڈیل کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈیل نہیں کریں گے، اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل بالکل نہیں کر رہے ہم ڈیل کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں ہم کوئی آسانی نہیں مانگ رہے واضح کر رہا ہوں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی.

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے صحافیوں سے علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی ہم اور وکلا وقت پر پہنچ گئے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فیصلہ سنایا جائے فیصلے کے بعد 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ہائی کورٹ میں لے جائیں گے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر کوئی دباﺅ نہیں ہے، انہوں نے صرف دو مطالبات کیے تھے، وہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں اب فیصلے کے لیے 17 جنوری کا انتظار کر لیتے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ عمران خان ملین پاﺅنڈ کیس انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل عدالت میں فیصلے کے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو کے لیے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلہ کل سنایا جائے گا

 

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری 2025 کو ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جانب سے اس بارے میں عمران خان کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر ہو چکا ہے۔ ابتدا میں 23 دسمبر 2024، پھر 6 جنوری 2025 اور اس کے بعد 13 جنوری 2025 کو اس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ رکھی گئی تھی، تاہم ہر مرتبہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اثاثوں اور ان کے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے الزامات شامل ہیں۔ اس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، جو اس اہم مقدمے کا نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران 14، اہلیہ کو 7 سال قید: بشریٰ بی بی عدالت سے گرفتار، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ضبط، سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
  • 190 ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،عمران خان کو 14 بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا
  • 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان کا پہلا ردعمل کیا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • تحریک انصاف کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • 190ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان کو 14اور بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزا سنا دی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا
  • عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا