پی ایس ایل ٹین،ڈرافٹنگ تقریب آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کیلئےڈرافٹنگ کی تقریب آج منعقد ہوگی ۔حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں فرنچائزرز اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دیں گے ،شاہی قلعہ حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 10 میں تمام ٹیمیں اپنے سکواڈ کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، یہ ڈرافٹ پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوگا، جہاں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔پی ایس ایل کا یہ سیزن شائقین کرکٹ کے لیے ایک بار پھر جوش و جذبے سے بھرپور ہوگا، اور تمام نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کون سے کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
ویب ڈیسک: 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھابانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز