ترجمان سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سپارکوکا کہنا ہے کہ پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے،  قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے، ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے، سپا ر کو ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا۔سپارکو حکام کامزید کہنا ہے کہ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، سپارکو یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیابی قومی ترقی میں بڑا قدم ہے: آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی جدید خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زراعت، اور قدرتی وسائل کے تحفظ سمیت دیگر اہم امور میں ملک کی مدد کرے گا

 

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیابی قومی ترقی میں بڑا قدم ہے: آئی ایس پی آر
  • پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
  • پاکستان نے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا
  • مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچنگ، وزیراعظم کی مبارکباد
  • پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل EO-1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
  • پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا
  • پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگیا
  • پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ آج لانچ کی جائے گی
  • پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 کل خلا میں بھیجا جائے گا
  • پاکستان کا اپنا تیارکردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا