سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا۔ درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل بنائے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر مشتمل الیکشن ٹربیونل
پڑھیں:
فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔
سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کےحقوق کوتہس نہس کررہےہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سےملی ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا