پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے نظرثانی درخواست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ، ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکومت کو قیمتوں میںنظرثانی کی درخواست دیدی ، دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 0.
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے، جسے وزیراعظم اورفنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے۔سمری کی منظوری کے بعد نئے نرخ رواں ماہ 16 جنوری سے لاگو ہوں گے۔خیال رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی 258 روپے 34 پیسے ہے۔
غیرقانونی تارکینِ وطن کی سپین جانیوالی ہچکولے کھاتی کشتی میں سوار خاتون نے بچے کو جنم دیدیا،ریسکو نے خاتون کو بچالیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔