190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، عمران خان کو کیسز کی پرواہ نہیں،عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں،عمران خان پر پریشر ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ان کے پریشر میں آنے والے نہیں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے ،ہمیں فیصلے کا وقت 11 بجے دیا گیا تھا اور ہم اسی حساب سے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتا جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے، بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا، ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے اُمید ہے، ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلہ کل سنایا جائے گا
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری 2025 کو ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جانب سے اس بارے میں عمران خان کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر ہو چکا ہے۔ ابتدا میں 23 دسمبر 2024، پھر 6 جنوری 2025 اور اس کے بعد 13 جنوری 2025 کو اس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ رکھی گئی تھی، تاہم ہر مرتبہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اثاثوں اور ان کے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے الزامات شامل ہیں۔ اس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، جو اس اہم مقدمے کا نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔