چین کی اشیاء  کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن ر ہی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ:  چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک پریس کانفرنس میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے متعلقہ اہلکار کے مطابق، 2024 میں سامان میں چین کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 43.

85 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے. یہ حجم کی  ایک ریکارڈ سطح ہے۔ غیر ملکی تجارت  نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار  میں ترقی حاصل کی . 

برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا  پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  کے  25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا   ، جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے  ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال 26 ستمبر   کو  سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے توسیعی پالیسیوں کا ایک سللسہ جاری کیا تھا جس سے چوتھی سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت  کو مضبوط  فروغ ملا اور یہ بڑھ کر  11.51 ٹریلین یوآن کی   سہ ماہی ریکارڈ بلندی تک پہنچی ۔ خاص طور پر دسمبر میں درآمدات اور برآمدات کے حجم  نے پہلی بار 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا  اور شرح نمو  6.8 فیصد تک پہنچی ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور برا چین کی

پڑھیں:

زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجو21 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21 اشیاء مزید مہنگی
  • پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی
  • 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اویس لغاری
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • چین دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول مناسب وقت پر بڑھائے گا، وزارت تجارت
  • سچیر بالاجی کی پرسرار موت اور ٹریلین ڈالرز کا کھیل
  • عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول
  • ضلع کرم: بالش خیل اور خار کلی میں مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے