عمران خان کو آج سزا ہونی تھی، مؤخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج سزا ہونی تھی، مؤخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، تاہم ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
کیس کی سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹرز، پی ٹی آئی کے وکلا، رہنما اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں تھیں، جہاں سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے گفتگو کی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔ جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیوں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی ۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی سزا کے مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو، تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے۔
انہوں نے کہا کہ جج صاحب کو بہت مشکل پیش آئے گی جب وہ سزا کا فیصلہ لکھیں گے ۔ یہ حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے کیوں کہ ساری دنیا اور پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2 مطالبات کیے تھے ، 9مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ اب ہم 17 تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت بھول جائے کہ وہ عمران کو اتنی آرام سے سزا دے گی،علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبی پڑھائی جارہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں علیمہ خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا لہٰذا ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبی پڑھائی جارہی ہے۔علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخر ہونے سے متعلق کہا کہ بانی چاہتے ہیں سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائیکورٹ میں لے کرجائیں، یہ بھول جائیں کہ اتنے آرام سے سزا دے دیں گے،جب عمران خان باہر آئے گا تو سب دیکھ لیں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو تیسری بار موخر ہوا ہے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید فیصلہ سنانے کیلئے ساڑھے 8 بجے اور نیب کی 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔عدالت اس سے پہلے فیصلہ سنانے کے لئے 23 دسمبر اور 6 جنوری کی تاریخیں دے چکی ہے۔
10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف