—فائل فوٹو

کوئٹہ میں  گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج اپنے ہی رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف ہو رہا ہے۔

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال آج بھی جاری

کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

دوسری جانب محکمۂ صحت نے ہڑتالی اور غیرحاضر عملے کے خلاف انضباطی کارروائی کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: او پی ڈیز

پڑھیں:

ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

---فائل فوٹو 

دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ 

پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ڈھاکا کی پرواز میں مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔

ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے میں بجلی چوری کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ،گرینڈ اپوزیشن الائنس کامعاملہ پھرلٹک گیا
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • بیت المقدس سے اُٹھتی چیخ
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی