Islam Times:
2025-04-16@22:38:10 GMT

مودی کے دورہ کشمیر کا مقصد جرائم پر پردہ ڈالنا ہے

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

مودی کے دورہ کشمیر کا مقصد جرائم پر پردہ ڈالنا ہے

ذرائع کے مطابق اس دورے کو متنازعہ علاقے میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جابرانہ پالیسیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق دکھانے کی کوشش کرنا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کا مقصد ایک پروپیگنڈہ مشق کے سوا کچھ نہیں جس کا مقصد خطے میں سنگین زمینی حقائق کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کو متنازعہ علاقے میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جابرانہ پالیسیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق دکھانے کی کوشش کرنا ہے۔ کشمیری عوام کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے بجائے، مودی اپنے نام نہاد دورے کے ذریعے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ سخت پابندیوں، بڑھتی ہوئی تلاشی مہم، گرفتاریوں اور بھاری ناکہ بندیوں کے ساتھ، اس دورے نے اس تاثر کو مزید تقویت بخشی ہے کہ بھارت اپنے فوجی قبضے کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ حکومت کے کشمیر مخالف ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اس حکومت نے بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور وہ اپنے توسیع پسندانہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے خطے کی آبادی کو تبدیل کرنے پر تلی ہوئی یے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی کے طور پر بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔ مقامی آبادی سے صلاح مشورے کے بغیر شروع کیے گئے ان منصوبوں نے جبر اور پسماندگی کے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے اور اس علاقے کی پہلے سے مظلوم آبادی کو مزید الگ تھلگ کر دیا ہے۔ تمام منصوبوں خاص کر Z-Morh ٹنل کا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کیا جائے گا، کو فوجی مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کہ علاقے کی حقیقی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے بجائے ہندوستانی مسلح افواج کی نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شفافیت، جوابدہی، اور کمیونٹی کی شمولیت کے فقدان پر تنقید کی ہے، جو نہ صرف جمہوری حکمرانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے بلکہ متنازعہ علاقوں میں مقامی آبادی کے حقوق اور معاش کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے۔ مقامی لوگ ان منصوبوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے بھارت کے فوجی مفادات کوآگے بڑھانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل نرخوں میں کمی کافائدہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں دینے کافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن،کوئٹہ،قلاتـ، خضدار، کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیار پر کی جائے۔ مزید برآں اسی بچت سے کچھی کینال کا فیز 2 بھی مکمل کرنے میں استعمال ہو گی جس سے صوبہء بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی اور صوبے سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، جو کہ خصوصی طور پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک تھے، نے بلوچستان کے عوام کے لئے این 25 کی بحالی کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔*وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈینینس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم میں قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر حکومت کی ڈومیسٹک سیکیورٹیز جاری کرنے کے حوالے سے سسٹین ایبل انوسٹمینٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی ۔ یہ فریم ورک مقامی طور پر پائیدار سرمایہ کاری کے لئے سکوک جاری کرنے کے حوالے مددگار ثابت ہو گا جس کے تحت پائیدار ماحولیات اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے منصوبوں کی فنڈنگ کی جا سکے گی۔ یہ فریم ورک پائیدار ترقیاتی اہداف ، نیشنلی ڈٹرمنڈ کانٹری بیوشنز 2021 اور قومی ایڈیپٹیشن پلان 2023 کی تکمیل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل کو پارلیمینٹ بھیجنے کی منظوری دے دی ۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • عالمی منڈی میں تیل نرخوں میں کمی کافائدہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں دینے کافیصلہ
  • وادی کشمیر میں "وقف ایکٹ نامنظور" کے نعروں کی گونج، مودی حکومت کے خلاف آواز بلند
  • چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
  • ترکی: منظم جرائم کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد ملزمان گرفتار
  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی ہے. ملیحہ لودھی
  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی