پاکستانی لالی وڈ کی شاہکار فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔سروربھٹی حرکت قلب بندہونے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔یہ حسین اتفاق ہے کہ ’’مولا جٹ ‘‘فلم کے ہدایتکاریونس ملک کابھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔فلمساز محمد سرور بھٹی اور مصنف ناصر ادیب کی مولا جٹ 9 فروری  1979کو نمائش کے لیے پیش ہوئی ۔فلمساز محمد سرور بھٹی کو فلم کی نمائش پر پابندی اٹھانے کے لیے دو مرتبہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا جبکہ ایک مرتبہ ذاتی طور پر ضیا ء الحق سے ملاقات کر کے انہیں درخواست کرناپڑی تھی ۔فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے فلمساز سرور بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولا جٹ

پڑھیں:

ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے، علی محمد خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری ایک پیج پر ہے، پانی پرحملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک اور اپنی نسلوں کا دفاع کرنا ہے، میں کوئی سیاسی پوائنٹ اسکور نہیں کرنا چاہتا۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کو تمام دوست ممالک سے رابطے کرنا چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مولانا کے ہاتھ نہیں جھٹکیں گے، ان کہنا تھا کہ بانی پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور وفاقی وزیر پیٹرولیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی ہے۔ رقم سرکاری خزانے کے بجائے دوسرے اکاؤنٹ میں آئی۔
ا  نہوں نے مزید کہا کہ بانی کی رہائی کیلئے سیاسی دباؤ ڈالاجارہا ہے، یہ ہرمعاملے پربانی کی رہائی کی بات کرتے ہیں۔
پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب تو بھارت کے اپنے لوگ ہی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہے، پاکستان پرالزامات لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • علی ترین نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
  • مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے: محمد اورنگزیب
  • ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی، تابوت خالی نکلا
  • بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت کراچی نہ پہنچائی جاسکی
  • سونے کی قیمتوں کی ایک مرتبہ پھراونچی اُڑان، کتنا اضافہ؟ جانئے
  • ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم کا نیا کارنامہ سامنے آگیا
  • کراچی: عزیز بھٹی پولیس کا طالب علم پر تشدد، رقم چھین لی، ڈکیت ظاہر کرنے کی دھمکی
  • ایسے دو اداکار جو دوست بنے، ایک ہی سال میں طلاق لی اور ایک ہی تاریخ کو انتقال کرگئے
  • پاکستان کی اقتصادی ترقی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہارورڈ کانفرنس میں بریفنگ
  • ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے، علی محمد خان