انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 53 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایس ایچ کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا
لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی وائرلیس کے ذریعے افسران کو غلط پوزیشن سے آگاہ کرتا رہا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر لگائی گئی تھی تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا۔
ایس پی سول لائن ڈویژن ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او گڑھی شاہو کو 2 گھنٹے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وائرلس سیٹ اور بذریعہ موبائل فون رابطہ بھی کرتے رہے۔
ایس پی سول لائن نے ڈی ائی جی اپریشنز لاہور محمد فیصل کامران سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی ائی جی اپریشنز لاہور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔