نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

اس حوالے اتیشی مارلینا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی ایماندارانہ سیاست کو سپورٹ کرنے کے لیے پیسا دیا، ہم انتخابات کے لیے بڑے سرمایہ داروں سے پیسا نہیں لے رہے، ہم عام آدمی کے لیے کام کرتے ہیں۔ بھارتی ریاست دہلی میں حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد 5 فروری کو ریاستی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی جب کہ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے جیل سے رہا ہونے کے بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کر اتیشی مارلینا کو اپنی جگہ وزیراعلیٰ منتخب کروایا تھا۔

آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تاریخی کوہالہ پُل پر کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کا انعقاد

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اتیشی مارلینا کے لیے

پڑھیں:

شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے  ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر گئی ہے، یہ اقدام غیر آئینی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • دفعہ 370 کی منسوخی میں مدد کیلئے فاروق عبداللہ تیار تھے، ایس اے دلت
  • حکومت کا کسانوں کیلئے بڑے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
  • عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
  • دو پولیو ورکروں کا اغوا، عوام میں تشویش
  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
  • سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
  • ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک
  • یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی